اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں کی رشوت لینے کی ویڈیو لیک

0
40

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں کی رشوت لینے کی ویڈیو سامنے آگئی

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آگئی۔ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیرون ملک جانے والے مسافر سے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں کی چیکنگ کے بہانے مبینہ رشوت وصول کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے۔ ویڈیو میں اہلکار ڈھٹائی سے مسافر سے غیر ملکی کرنسی لے رہا ہے اور دیگر ساتھی خاموشی سے ساتھ نبھاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔


باغی ٹی وی کو دستیاب ویڈیو میں اے این ایف کے اہلکار نہایت ڈھٹائی سے مسافر سے مال پانی کا مطالبہ کررہا ہے۔ اہلکار دھڑلے سے مسافر کو آفر کرتا ہے کہ اچھا لے کر جانا ہے تو کوئی خدمت شدمت کرو گے۔ اے این ایف اہلکار مسافر سے کہتا ہے کہ اچھا کتنے دوگے۔ جواب میں مسافر اے این ایف اہلکار کو غیرملکی کرنسی کے دو نوٹ دیتا ہے ۔ ایک اہلکار سیٹ پر بیٹھے اور ایک قریب خاموشی سے کھڑا بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ ویڈیو پر اے این ایف حکام سے موقف طلب کیا گیا لیکن دستیاب نہ ہوسکا۔

تاہم ذرائع کے مطابق ان اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی جائے گی اور انہیں ملازمت سے بھی برخاصت کیا جائے گا. دوسری جانب ایک مسافر نے بتایا کہ کسی بھی ائیر پورٹ ایسی چیزیں لے جانا بہت آسان ہے کیوںکہ وہاں ایسے راشی اہلکار موجود ہوتے ہیں جو پیسے کی خاطر کچھ بھی کرسکتے ہیں. لہذا ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہئے. ترجمان اے این ایف سے بات کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان سے رابطہ نہ ہوسکا ہے.

Leave a reply