اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کرسمس کے باعث تبدیل کرکے 31 دسمبر کردی گئی

0
55

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ تبدیل کرکے 31 دسمبر کردی گئی ہے.

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا دن تبدیل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ اب 31 دسمبر کو ہو گی جبکہ اس سے قبل پولنگ کا دن 24 دسمبر مقرر کیا گیا تھا تاہم اس تاریخ کو کرسمس کی وجہ تبدیل کیا گیا ہے. تاہم اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی دارالحکومت میں طویل عرصے سے تاخیر کے شکار بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا کہ 24 دسمبر کو تقریباً 10 لاکھ ووٹرز اپنے نمائندوں کو منتخب کریں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں آخری مقامی حکومت، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے گزشتہ سال فروری میں اپنی 5 سالہ مدت مکمل کی تھی۔ جبکہ انتخابات چار ماہ کے اندر ہوجانے چاہیے تھے لیکن حکومت اور ای سی پی ایسا کرنے میں ناکام رہےتھے. تاہم بعدازاں غیر معمولی تاخیر کے بعد ای سی پی نے اسلام آباد کی 101 یونین کونسلوں میں انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت

ذرائع کے مطابق 9 لاکھ 84 ہزار سے زائد ووٹرز اپنے مقامی نمائندوں کو منتخب کرنے کے لیے اپنے ووٹوں کا استعمال کریں گے۔ انتخابات اسی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت ہونے جارہے ہیں جس کی بنیاد پر گزشتہ انتخابات ہوئے تھے، اگرچہ گزشتہ ایم سی آئی کے اراکین نے کئی مواقع پر اس ایکٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں بہت سی خامیاں ہیں لیکن پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) دونوں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکے ہیں۔

Leave a reply