اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ممکنہ احتجاج اور دھرنے کی کال کے باعث ریڈ زون سیل

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر رکھ کر سیل کرنا شروع کرد یا گیا۔

ستمبر کے اخری ہفتے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ممکنہ طور پر لانگ مارچ اور دھرنے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے بھی تیاری پکڑ لی ہے۔ اسلام آباد میں احتجاج اور مظاہرین سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے ریڈ زون کے داخلی راستوں پر کنٹینرز لگانے کاعمل شروع کر دیا گیا ہے.
انتظامیہ کےمطابق نادرا چوک کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی چوک کو بھی خاردار تاریں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ حکومتی انتظامات پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کھو بیٹھی ہے۔ابھی تو اسلام آباد بند کرنے کی کوئی کال ہی نہیں دی ہے لیکن ابھی سے پورا شہر قلعہ بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتنے خوفزدہ اور نالائق لوگ شاید ہی اسلام آباد نے پہلے کبھی دیکھے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کراؤ اور لوگوں کو فیصلہ کرنے دو۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ستمبر کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ کر دھرنے میں تبدیل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے تیاریاں شروع کردی تھی. ذرائع کے مطابق صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار طلب کر لیے گئے تھے. ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب سے 20 ہزار، صوبہ خیبر پختونخواسے 4 ہزار اور 6 ہزارنفری رینجرز کی بھی مانگی گئی تاکہ احتجاج کرنے والوں کو روکا جسکے اور یہی وجہ ہے ریڈ زون سیل کردیا گیا ہے.

Comments are closed.