اسلام آباد موٹروے پر کارروائی؛ مسافر بس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد. ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد موٹروے پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ اے این ایف نے اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے 67 کلو 300 گرام منشیات برآمد کرلی۔ برآمد کی گئی منشیات میں 28 کلو 800 گرام افیون، 2 کلو 100 گرام ہیروئین، 36 کلو چرس اور 400 گرام آئس شامل ہے۔ اے این ایف نے کارروائی کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک اکاروائی میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے مسافر کے پیٹ سے منشیات برآمد کی تھی. اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات کے 80 کیپسول برآمد کی تھی۔ اے این ایف نے بہاولپور کے رہائشی کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 80 کیپسول برآمد کیے تھے۔ اینٹی نارکوٹکس حکام کا کہنا تھا کہ مسافر کے پیٹ سے برآمد کیے گئے کیپسولز کا مجموعی وزن 430 گرام ہے
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں کورونا کے 62 کیسز رپورٹ. این آئی ایچ
ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
بجلی بریک ڈاؤن: وجہ کا پتا نہ لگایا جاسکا،ملک میں بجلی کاساڑھے 4 ہزار میگاواٹ شارٹ فال برقرار ہے
اے این ایف حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم اسلام آباد سے شارجہ جارہا تھا۔ اسی طرح اے این ایف نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز 6 کے رہائشی کی پک اپ کی تلاشی کے دوران 10 کلو آئس برآمد کرلی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Shares: