اسحٰق ڈار کا انٹرویو کروانے والے بیوقوف کی تاج پوشی کرنا چاہتا ہوں،علی زیدی

0
61

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفرور نواز شریف کے مفرور سمدھی کا بی بی سی کو انٹرویو ،وزیر بحری امور علی زیدی نے انٹرویو کروانے والے کا شکریہ ادا کیا

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ میں بیوقوف اسحٰق ڈار کا انٹرویو کروانے والے بیوقوف کی تاج پوشی کرنا چاہتا ہوں، بی بی سی کے سٹیفن سیکر سے درخواست ہے کہ وہ مریم شریف اعوان، نواز شریف کے بیٹوں کو بھی پروگرام میں مدعو کریں، سٹیفن سیکر شہباز کے داماد علی عمران اور شاہد خاقان عباسی کو بھی بلوائیں،

علی حیدر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول زرداری بھی انٹرویو کے مستحق ہیں، کروناء سے نجات کے بعد نہیں بھی موقع دیا جائے،مفرور ڈار کے انٹرویو کے حوالے سے ایک سنجیدہ سوال بھی میرے ذہن میں پیدا ہورہا ہے، حیران ہوں دنیا بھر میں دیکھا جانے والا بی بی سی جیسا ریاستی ادارہ ایک اشتہاری کو ٹی وی پر کیسے بلواتا ہے،

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ یقین رکھئے، سکرین پر جو خرافات بھی اگلے، مفرور ڈار کو کٹہرے میں ضرور کھڑا کریں گے،

بی بی سی کا نوازشریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ایسا انٹریوکہ ڈارجی پانی پانی ہوگئے

Leave a reply