اثاثہ جات کیس،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا،اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی کارروائی ختم کر دی گئی،جج محمد بشیر نے کہا کہ نئے ایکٹ کے بعد کیس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں، ترمیمی ایکٹ کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی ہمارا اختیار نہیں، ہم نیب اور نہ ہی ملزمان کے حق میں فیصلہ دے سکتے ہیں ، اسحاق ڈار کیخلاف جاری ٹرائل ختم کیا جاتا ہے،

احتساب عدالت اسلا م آبا د نے اثاثہ جات کیس ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر تین ملزمان کی بریت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا گیا۔ ریفرنس میں اسحاق ڈار ،سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد،نعیم محمود اور منصور رضا رضوی نامزد تھے ریفرنس میں تفتیشی افسر سمیت 42 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے

عدالت نے اسحاق ڈار کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر رکھی ہے نیب نے ستمبر 2017 میں ریفرنس دائر کیا تھا ،عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا تھا اسحاق ڈار نے چار سال بعد عدالت میں سرنڈر کیا اور بریت کی درخواست دائر کی تھی

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں

اسحاق ڈار مشکل حالات سے معیشت کو نکالیں گے،وزیراعظم کی کابینہ اجلاس میں گفتگو

جس دفتر سے نکل کر آیا تھا، اللہ نے اسی میں واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈار

ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

قبل ازیں پاکستان پہنچنے پر سات اکتوبر کواحتساب عدالت اسلام آباد میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی تھی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے تھے وکیل نے اسحاق ڈار کی وارنٹ مستقل طور پر منسوخ کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کا آرڈر بھی ختم کیا جائے اسحاق ڈار اب عدالت میں موجود ہیں، جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے خود بھی اسحاق ڈار کے کوئی وارنٹس جاری کیے تھے؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ہم نے وارنٹس جاری کیے تھے لیکن وہ معطل ہو گئے تھے،عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹس گرفتاری منسوخ کردیئے عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 10لاکھ روپے مچلکے جمع کرنے کی ہدایت کی تھی،

Shares: