پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو بھارتی اشتعال انگیز اقدامات اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔دفتر خارجہ نے مزید بتایا ہے کہ وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے بھارت کی جانب سے عائد کردہ بنیاد الزامات کو مسترد کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے علاقائی صورتحال پر مشاورت اور رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 افراد کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور بھارت کےدرمیان کشیدگی عروج پر ہے، بھارت نے اس واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ منسوخ اور اٹاری بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان نے بھارتی اقدامات کے جواب میں بھارت کے ساتھ تجارت، واہگہ بارڈر بند کرنے اور بھارتی ایئرلائنز اور فوجی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پہلگام فالس فلیگ پر سچ بولنے کی سزا، بھارتی مسلمان رکن اسمبلی گرفتار
سندھو دریا ہمارا ہے یا اس دریا میں ہمارا پانی بہے گا یا تمہارا خون ,بلاول بھٹو زرداری
بھارتی آبی جارحیت اور پاکستان کا دو ٹوک جواب ،تحریر:شاہد نسیم چوہدری