اسحاق ڈار کا بھارت سے تجارت کھولنے کا عندیہ

ہمسائےتبدیل نہیں کیے جاسکتے، ہمیں پڑوسیوں کےساتھ ہی رہناہے
ishaq dar

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت سے تجارت کھولنے کا عندیہ دیا ہے-

باغی ٹی وی :لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں بھارت کے ساتھ تجارت بحال ہو اور پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت کھولنے سے متعلق جائزہ لےگا شہبازشریف کی قیادت میں 16 ماہ کی حکومت ملک کو صرف دیوالیہ ہونے سےبچانے کےلیے تھی اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اپنا عہد خوب نبھایا، پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے کہہ کرگئی تھی کہ بارودی سرنگیں بچھا کرجارہے ہیں دنیا میں 24 ویں معیشت کو 47 ویں معیشت بناکر جانے والوں نے پاکستان کا بیڑاغرق کیا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی سفیربانی پی ٹی آئی سے ملنےکے لیے درخواست کرتے ہیں تو فیصلہ عدالت کرے گی، حکومت نہیں پاکستان میں انتخابات سے متعلق ڈونلڈ لو کی گفتگو کوئی نئی بات نہیں، اگردھاندلی ہوئی تو پختونخوا میں ایک پارٹی کو 75 فیصد سیٹیں کیسے ملیں؟ سندھ میں پیپلزپارٹی کو 70 فیصد سیٹیں ملیں، اگر کسی کو انتخابات سے شکایت ہے تو عدالتیں اور ٹربیونل موجود ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اہم مقامات اندھیرے میں ڈوب گئے

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمسائےتبدیل نہیں کیے جاسکتے، ہمیں پڑوسیوں کےساتھ ہی رہناہے، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے گفتگو کے دوران حملے کی خبر ملی، افغان وزیرخارجہ کو بتایا کہ گل بہادر گروپ حملے کا ذمہ دار ہے، افغانستان نےمعنی خیز ایکشن نہیں لیا تو پاکستان نےگل بہادر گروپ کےخلاف کارروائی کی،،ہم نے بلوچستان میں ہونے والے حملے کا حساب چکا دیا ہے، افغانستان سے حملے کا بھی بھرپور جواب دیا گیا، ہماری فورسز نے کامیاب ری ایکشن دیا، ہم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افغانستان سے تعاون کو تیار ہیں۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون چند ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے، کیمرون آسٹریلیا کے دورے سے واپس آرہے ہیں، پیرکوبرطانوی وزیر خارجہ سے فون پر بات ہوگی۔

ہمیں 15دن قبل ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا ،شیر افضل مروت

برسلز نیوکلیئر کانفرنس میں شرکت سے متعلق اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان جوہری توانائی کے محفوظ استعمال سے متعلق اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ نیوکلئراور ہائیڈر وانرجی محفوظ توانائی کے حصول کا ذریعہ ہیں، عالمی مالیاتی اداروں کو جوہری توانائی کے منصوبوں سے متعلق تعاون کرنا چاہیے-

اسحاق ڈار نے کہا کہ ترک ہم منصب سے برسلز میں ملاقات ہوئی، ترکیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی،ہم نے چین کے ساتھ جے ایف 17 بنایا اور ترکی کے ساتھ مل کر بھی ایک جہاز تیار کیا ہے۔ چین کی طرح ترکی بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے تمام عالمی فورمز پر پاکستان اور چین اکھٹے ہوتے ہیں، ہم نے چینی وزیراعظم کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے، 16 ماہ کی حکومت میں چین کے ساتھ سی فائیو پروجیکٹ کا معاہدہ ہوا، اس پروجیکٹ کے تحت 3 ہزار800 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا غزہ کے شہریوں کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے پاکستان کو معاشی طور پر نقصان ہوا، ہمیں نیوکلیئر توانائی سے متعلق پالیسی کو آگے بڑھانا ہے، ہم نے پاکستان کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر لانا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بجٹ خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے جال سے نکلنے کی ضرورت ہے اقتصادی سفارت کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے پاس پاکستان کے معاشی مسائل سے نمٹنے کی تمام تر مہارت ہے-

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کی بندش کے حوالے سے کہا کہ ٹوئٹر کی بحالی سے متعلق مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کروں گا، سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے، لندن میں سیاسی و کاروباری افراد سے ملاقات میں بھی یہ مسئلہ زیربحث آیا۔

دہشتگردوں نے حملے کے بعد یوکرین کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی،روسی صدر

Comments are closed.