وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

0
63
ishaq dar

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

نیب کورٹ اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل اسحاق ڈار نے درخواست میں موقف اختیا رکیا ہے کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف میٹنگ میں شرکت کیلئے امریکا گئے ہیں لہذا وزیر خزانہ کو آج حاضری معافی دی جائے.

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ہے جبکہ اسحاق ڈار کی جانب سے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کر ا دیئے گئے ہیں. جسکے بعد عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے اُن کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا.

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کئے تھے اور عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر سے پوچھا تھا کہ اسحاق ڈار کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد اُن کا وارنٹ گرفتاری پر کیا مؤقف ہے؟ نیب کے پراسیکیوٹر نے جواب دیا تھا کہ عدالت نے حاضری یقینی بنانے کے لیے وارنٹ جاری کیے تھے اور عمل ہونے کے بعد اس کی ضرورت نہیں رہی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
عدالت نے اسحاق ڈار کو سات اکتوبر تک پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ اور جائیداد ضبطگی کے خلاف بھی درخواستیں دائر کر دیں تھیں. جبکہ عدالت نے درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیے تھے.
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ ’یہ نہیں ہو سکتا کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ کوئی کھیل کھیلے۔ روپے کی قدر بہتری ہو رہی ہے۔

Leave a reply