"عشق بے پرواہ ” شیخوپورہ میں جمائے گا اپنا رنگ ، گرمائے گا جزبات
لاہور : عشق بے پرواہ ، اسٹیج ڈرامہ شخوپورہ پہنچ گیا ، اطلاعات کے مطابق فلمسٹار تابندہ علی طویل عرصے کے بعد ان دنوں شیخوپورہ کے ورثہ تھیٹر میں نئے شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ عشق بے پرواہ ‘‘میں پرفارم کریںگی ۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ تابندہ علی نے بتایا کہ مجھے ماضی میں بھی شیخوپورہ کے پرستاروں کی جانب سے بے پناہ پیار اور عزت ملی اور اب میں ایک نئے آئٹم کے ساتھ شیخوپورہ کے تھیٹر پر آرہی ہوں ۔ مذکورہ اسٹیج ڈرامہ کل سے پیش کیا جائے گا۔
یاد رہےکہ عشق بے پرواہ نے بڑی حد تک کامیابی حاصل کرلی ہے، اور اب لاہور کے بعد شیخوپورہ اس لیے اس ڈرامے کی نمائش ہوگی کیونکہ اس علاقے کے لوگ بھی اسٹیج ڈرامے دیکھنے کے بڑے شوقین ہیں