مزید دیکھیں

مقبول

گوجرہ: دو بچے نہر میں ڈوب کرزندگی کی بازی ہار گئے

گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) نہر میں نہاتے...

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زیادہ...

کوئی بھی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا...

سوات پولیس کی اہم کامیابی، مطلوب دہشت گرد اجمل ساتھیوں سمیت گرفتار

سوات: مینگورہ میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے...

اسحاق ڈار پاکستان پہنچ گئے

سابق وزیر خزانہ اور رہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار 5 سال بعد پاکستان پہنچ گئے-

باغی ٹی وی : امریکا اور برطانیہ کے دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں،وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد خصوصی طیارے میں لندن سے براہ راست اسلام آباد پہنچا ہے-

جس دفتر سے نکل کر آیا تھا، اللہ نے اسی میں واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈار

پاکستان روانگی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اللہ کا خاص کرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کے لیے لندن آیا تھا، آج اسی دفتر میں اللہ نے واپس بلوایا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا نواز شریف کی قیادت میں 2023 سے 2017 تک میں ہم دنیا کی 18ویں معیشت بننے جا رہےتھے، کم ترین شرح سود تھی اورگروتھ ریٹ بھی بلند تھی،دیگر مائیکروانڈیکیٹرز بہترین اور بلند سطح پر تھےاور زرمبادلہ کےذخائر بلند ترین سطح پرتھے، پاکستانی روپیہ بھی مستحکم تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی گرتی ہوئی ملکی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں میرے خلاف 20 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانےکا جعلی کیس تھا، مین نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی۔

آڈیو لیکس، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

واضح رہے کہ ہ گزشتہ روز اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی کا حتمی فیصلہ ہوا تھا، جس کے بعد مفتاح اسماعیل نے وزارت خزانہ سے استعفیٰ دے دیا ہے ن لیگی رہنما اسحاق ڈار پاکستان پہنچ کر سینیٹر اور وزیرِ خزانہ کے عہدوں کے حلف اٹھائیں گے، اسحاق ڈار گزشتہ 5 برس سے لندن میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی بسر کر رہے تھے-