عشرت بھائی جلد میرے ساتھ سیاست میں اِن ہونگے : ڈاکٹرفاروق ستار

کراچی : عشرت بھائی جلد میرے ساتھ سیاست میں اِن ہونگے ۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ ملک میں تیزی سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہورہا ہے ، ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے اور عشرت العباد کی دعوت پر دبئی گیا ، عشرت بھائی جلد میرے ساتھ سیاست میں اِن ہونگے۔دبئی میں سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے ملاقات کے بعد واپسی پرکراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عشرت العباد نے ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے مجھے دبئی بلایا ، عشرت العباد جلد میرے ساتھ سیاست میں اِن ہونگے ، کراچی میں نہ صرف بے چارگی ساتویں آسمان پر ہے ، بلکہ ملک میں تیزی سے سیاسی عدم استحکام بھی پیدا ہورہا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد انتہائی سیاسی سوجھ بوجھ والے آدمی ہیں، انہوں نے 14سال کی گورنری میں معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں قومی سطح کی قیادت کا بھی فقدان نظر آ رہا ہے، بے بسی اور مایوسی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی و ملکی تعمیر و ترقی کے لئے عشرت العباد اور ہم نے چارٹر برائے استحکام اور تعمیرو ترقی نامی ایک پروگرام بھی واضح کیا ہے ، جس کے لئے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیاہے کہ سیاسی اور مذہبی اکابرین سمیت سب کو دعوت دی جائے، کیونکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، لوگ مایوس ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ عوام کو اب کسی جماعت سے کوئی توقع نہیں ، مسائل کے مستقل حل کے لئے اب ہمیں نوجوانوں کو سیاست میں لانا ہوگا ، امید ہے عشرت العباد بھی جلد واپس لوٹ آئیںگے۔

Comments are closed.