سالوں سے اشتہاری ملزم گرفتار، مدد کرنے والے کا جان کر سب حیران

0
34

ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی سربراہی میں انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت کی کارروائی۔
پولیس کے مطابق اغواء کے بعد قتل کی ہولناک واردات میں لاہور پولیس کو 3سال سے مطلوب2 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ شہری انور علی کو بے دردی سے قتل کرنیوالے اشتہاری ملزمان میں ارشد اور اس کی قریبی کزن رقیہ شامل ہیں۔ اشتہاری ملزم ارشد کو مقتول انور علی پر اپنی بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات ہونے کا شک تھا۔ اشتہار ی ملزمان نے منصوبہ بندی کے مطابق 17سالہ مقتول انور علی کو اغواء کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا تھا۔ مقتول کی شناخت نہ ہو اس لیے اشتہاری ملزمان نے نعش ضلع قصور کے علاقے کوٹ مرادمیں کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ گرفتار اشتہاری ملزمان کا ایک ساتھی عرفان پہلے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت عمردرازنے اشتہاری ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

Leave a reply