باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی شہید ہوگئے .
صوابی کے علاقے کالو خان احد کلے میں پولیس و اشتہاری کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا، مقابلے میں ڈی ایس پی صوابی شہید ہوگئے ہیں۔
ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ کالوخان میں پولیس کی اشتہاری ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ہو گئے ہیں۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم نصیر جوکہ پولیس کو کئی کیسز میں مطلوب تھا مارا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوا،مفرور ملزم کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے ڈی ایس پی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے، آئی جی خیبر پختونخواہ نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے.








