آئی ایس آئی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنیوالے چار ملزمان گرفتار

0
41
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

آئی ایس آئی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنیوالے چار ملزمان گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنیوالے 4 افراد کو گرفتار کر لیا

لاہور تھانہ ماڈل ٹاوُن پولیس نے چار جعلی ISI اہلکاروں کو گرفتار کرلیا،ترجمان پولیس کے مطابق 47/ J بلاک میں اغواء کی کال موصول ہوئی جسکی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچی۔چار افراد جو کہ اپنے آپ کو حساس ادارے آئی ایس آئی کے جوان بتا رہے تھے۔ جو کہ VF/057 ویگو ڈالہ پر آئے تھے جن کے پاس سے ایک عدد ہتھکڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ جعلی اہلکاروں کے نام 1 بابر علی ،2 میاں خالد جاوید،3 برہان ،4 محمد جواد ہیں

ساہیوال پولیس کی کاروائی، چار قتل کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار

جعلی پولیس مقابلہ، عدالت نے پولیس اہلکاروں کو سزا سنا دی

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

سندھ کی خواتین افسران کے فون نمبر غیر اخلاقی ویب سائٹ پر ،چیف سیکرٹری کا نوٹس

ترجمان پولیس کے مطابق ون فائیو پر کال ولی اور طارق نے کی،جن کو جعلی آئی ایس آئی ملازمان نے زدوکوپ کیا اور ہتھکڑی لگانے کی کوشش کی اور اپنے آپ کو آئی ایس آئی کے افسران ظاہر کیا۔تو ولی طارق کے اہلخانہ نے شور مچا دیا اور 15 پر کال کر دی کہ ہمارے بیٹے کو اغواء کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں جعلی آئی ایس آئی ملازمان کو گاڑی میں ساتھ بٹھایا اور برائے کاروائی ڈی ایس پی ماڈل کے ہاں پیش کر دیا ہے۔وقوعہ کی بابت برائے تصدیق آئی ایس آئی افسران کو اطلاع دی گئی ہے جنھوں نے تھانہ ماڈل ٹاوُن آ کر تصدیق کی ہے کہ یہ آئی ایس آئی کے جوان نہ ہیں۔

جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

Leave a reply