اسی ماہ اسکول غیر معینہ مدت کے لئے بند ہو جائیں گے والدین کے لئے اہم پیغام آ گیا
اسی ماہ اسکول غیر معینہ مدت کے لئے بند ہو جائیں گے والدین کے لئے اہم پیغام آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اسٹوڈینٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان ندیم مرزا نے کہا ہے کہ اسی ماہ اسکول غیر معینہ مدت کے لئے بند ہو جائیں گے والدین فیس حالات دیکھ کر جمع کرائیں
ندیم مرزا کا کہنا تھا کہ کافی اسکولوں نے نو نو ماہ کی فیسیں وصول کر کے اسکول بند کر دیئے ہیں ،آن لائن تعلیم ڈرامہ ھے ،آن لائن تعلیم اگر ممکن ھوتی تو طلباء بیرون ملک کیوں جاتے ،تین ماہ کے لئے اسکول نو ماہ کی فیسیں وصول کرنے کے لئے کھولے گئے تھے،حکومت نے پرائیویٹ اسکول مالکان کے دباؤ میں آ کر مختصر مدت کے لئے اسکول کھولے
ندیم مرزا کا کہنا تھا کہ کھربوں روپے کی فیسیں وصول کی گئی وزراء تعلیم نے کڑوروں بچوں اور والدین اور اساتذہ کی جان کو داؤ پر لگایا حکومت نے پرائیویٹ اسکول مالکان سے اساتذہ کی تنخواہ دلوائیں ،والدین سےوصول کی ‘گئی فیسیں اگلے سال کی فیسیں مانی جائیں ،اگر کسی بھی اسکول نے کسی بھی بچے کا نام اسکول سے خارج کیا تو قانونی کاروائی کریں گے
اس وقت ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے خطرات کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،
ذرائع کے مطابق پچھلے دو دن سے اس سلسلے میں مشاورت جاری تھی دوسری طرف عالمی ادارہ صحت نے بھی اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ پاکستان کے سکولوں سے کرونا وائرس کے پھیلنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے
ادھر پرسوں کے اجلاس کے بعد وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پرتعلیمی اداروں کے لیے تجاویزصوبوں کو بھجوادیں، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں جو تجویز سامنے آئی ہے اس کے مطابق تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے31جنوری تک بند کر دیا جائے،
جبکہ اس حوالے سے دوسری تجویز یہ سامنے آئی کہ 24نومبر سے پرائمری اسکولز بند کر دئیے جائیں،یہ بھی کہا گیا ہےکہ 2دسمبرسےمڈل سکولز بند کر دئیے جائیں،اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ 15دسمبر سے ہائرسیکنڈری سکولز کے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک دیا جائے،
دوسری طرف اساتذہ اورماہرین طب کا کہنا ہےکہ حکومت کے اس فیصلے کا مقصد اصل میں اساتذہ کو کورونا کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ، ادھر حکام اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں بلانے پر بضد ہیں ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اساتذہ کو بلایا جائے،آن لائن ایجوکیشن کے لیے تیاری کی جائے،
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس 23نومبرکوہوگی،صوبے تجاویزلائیں ،تعطیلات کےہوم ورک کےشیڈول پررپورٹ صوبائی حکومت کوپیش کی جائے گی