اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی ائیرلائن کے طیارےکی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

0
35

اسلام آباد سے جدہ جانے والی ملکی نجی ائیرلائن کے طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

اسلام آباد سے جدہ جانے والی ملکی نجی ائیرلائن کے طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے اور دوران پرواز طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے کپتان نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع دی جس کے بعد طیارہ بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

علاوہ ازیں سنہ 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے عالمی بحران کے بعد اس وقت دنیا بھر کی ایئرلائنز اپنے کاروبار کو وسعت دے رہی ہیں۔تاہم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن توسیع تو دور موجودہ آپریشن کو برقرار رکھنے میں بھی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور اس کی انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس کو موجودہ پروازیں چلانے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پاکستان کی ناکام ہوتی ہوئی قومی ایئرلائن کی اس تنزلی کی وجہ محض معاشی حالت نہیں ہے بلکہ کچھ دیگر قومی اداروں کی طرف سے کیے گئے فیصلے اور بدانتظامی بھی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فُل کورٹ نہ بننے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے. بلاول بھٹو
رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج، امان اللہ کنرانی وکیل مقرر
وہ لوگ میرے سامنے جب آتے تو نقاب پہن ہوتے تھے،اظہر مشوانی کا عدالت میں بیان
پنجاب اور کے پی کے انتحابات سے متعلق آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ماہ رمضان میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر طالبان نےخواتین کے زیرانتظام ریڈیواسٹیشن بند کردیا
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کے مطابق آنے والے چند مہینوں میں ایئرلائن کو موجودہ پروازیں چلانے میں مشکلات پیش آنے کا امکان ہے جس کی ایک بڑی وجہ پائلٹس کی عدم دستیابی ہے۔
پی آئی اے اس وقت ہفتے میں 374 پروازیں چلاتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم یہ تعداد بڑھا کر 500 تک کر دیں، لیکن جو حالات اس وقت ہیں اس سے لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں شاید ہم موجودہ تعداد بھی برقرار نہ رکھ سکیں کیونکہ اس کے لیے درکار پائلٹس پی آئی اے کے پاس موجود نہیں ہیں۔

Leave a reply