اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے، نہ ہی کتابوں سے:فرقہ واریت اورشدت پسندی سےخطرہ ہے: فواد چوہدری
اسلام آباد:اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے، نہ ہی کتابوں سے:فرقہ واریت اورشدت پسندی سےخطرہ ہے:،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔ محلوں میں مقید حضرات ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود جل جائیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے، نہ ہی کتابوں سے۔
پاکستان میں اسلام کو نہ TikTok سے خطرہ ہے، نہ ہی کتابوں سے ہاں ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم سے خطرہ ہے اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔ محلوں میں مقید حضرات احتیاط کریں ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود جل جائیں۔۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 26, 2020
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم سے خطرہ ہے اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔ محلوں میں مقید حضرات احتیاط کریں، ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود جل جائیں۔
انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پاس کیے جانے والے قانون کے حوالے سے کہا کہ میں نے یہ قانون نہیں پڑھا لیکن اس وقت پارلیمان خصوصاً پنجاب میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہر رکن روزانہ ایک نئی تحریک لے کر آتا ہے اور بتایا جاتا ہے اگر یہ نہ ہوا تو اسلام خطرے میں ہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ خطرناک رویہ ہے اس سے ہم فرقہ ورانہ اور مذہبی شدت پسندی کے گرداب میں دھنستے جائیں گے۔