اسلام آباد:اسلام محبت اور امن کا دین ہے:فرقہ واریت، نسلی امتیاز اور نفرت کی گنجائش نہیں "قرۃ العین رضوی” نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدﷺ کو تمام دُنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔ انسان دوستی دین اسلام کا بنیادی اصول ہی اسلام محبت اور امن کا دین ہے اوریہ انسانیت کی ترقی اور تعظیم پر یقین رکھتا ہے۔ آج دُنیا میں پائی جانے والی بے چینی کا سبب صرف اور صرف اسلامی تعلیمات سے دور ی اور نا واقفیت ہے۔
میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان
اِن خیالات کا اظہار خواتین دانشوروں نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام 12 ربیع الاوّل کے حوالے سے منعقدہ محفل میلاد کے موقع پر کیا۔ اِسلام میں فرقہ واریت اور نسلی امتیاز کی کوئی گنجائش نہیں۔ دوسروں کی کوتائیوں کو معاف کرنا اسلام کا بنیادی اصول ہے جس سے معاشرے میں محبت اور رواداری کو فروغ ملتا ہے۔
آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام دوسروں کے حقوق کا تحفظ اور دوسروں کو اپنے اوپر ترجیح دینے کا درس دیتا ہے۔ حقوق العباد کو اولین درجہ حاصل ہے۔معروف نعت خواں محترمہ ریحانہ خان، محترمہ محمودہ غازیہ، محترمہ عترہ محسن، محترمہ شمع عادل اور انیلہ خان نے ہدیہ درود سلام پیش کیا۔ خواتین اور طلباء کی کثیر تعداد نے محفل میلاد میں شرکت کی اور پی این سی اے کی اِس کاوش کو سراہا۔