الحمدللہ بفضلہ تعالیٰ ہم مسلمان گھرانے میں پیدا ہونے والی بچیاں ہیں اور ہمارا مذہب اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، جو پوری انسانی زندگی کے مسائل کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ یہ وہ الہامی مذہب ہے جس نے عورت کو ماں، بہن اور بیٹی کی حثیت سے شرف بخشا ہے۔۔
ہمارے مذہب سے پہلے عورتوں کو کم تر مخلوق تصور کیا جاتا تھا اور ان کے وجود سے انکار کیا جاتا رہا اور انکے ساتھ جانوروں سے بھی بد تر سلوک روا رکھا گیا۔۔
تاریخ شاہد ہے کہ عورتوں کے ساتھ بہیمانہ رویہ رکھا گیا، ظلم و شقاوت کے پہاڑ ان پہ ڈھائے گئے۔ قبل از اسلام عورت کو پلید اور نجس سمجھنے کے ساتھ ساتھ خاندان بھر کے لیئے رسوائی سمجھا جاتا رہا،اور اگر کسی کے گھر بیٹی پیدا ہو جاتی تو اس کو زندہ درگور کرنے سے بھی گریز نہ کیا جاتا۔۔ باپ اس کی پیدائش ہے لوگوں سے منہ چھپاتا پھرتا اور ماں لوگوں کے طعنوں اور خاوند کے خوف سے سہمی رہتی۔۔
صد افسوس کہ اکثر آج بھی بیٹی کی پیدائش پہ سسرال والوں کے منہ لٹک جاتے ہیں اور اگر کسی عورت کے گھر بیٹیاں ہی پیدا ہوں تو اس کا جینا دوبھر کر دیا جاتا ہے۔
جبکہ بیٹے کی پیدائش پر خوشیاں منائی جاتی ہیں۔۔
حالانکہ اسلام نے تو لڑکی/بیٹی کو رحمت قرار دیا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا ارشاد ہے کہ
” جس گھر میں بیٹی نہ ہو وہ گھر خدا کی رحمت و برکت سے خالی ہوتا ہے۔”
جب اسلام کا سورج طلوع ہوا تو اس نے مروجہ نظریات کے بر عکس عورت جو بلند مقام عطا کیا۔ اسلام نے اگر عورت کو مرد کے برابر رتبہ نہ دیا تو وہ مرد سے کم بھی نہیں ۔۔
اس کے حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے ، خاندان میں عورت کو ماں، بہن، بیٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔
عورت اگر ماں کے روپ میں ہے تو جنت اسکے پیروں کے نیچے رکھی گئی ہے،
اگر شریک حیات ہے تو اسکی رضا اور حق مہر کی نے اس کی برتری پر مہر لگا دی ہے، اسلام نے مرد اور عورت کے درمیان کوئی فرق نہیں رکھا، اس جو معاشرتی اور قانونی طور پر تحفظ دیا ہے ۔۔اسلام نے یونان اور مغرب کے ان نظریات کو رد کر دیا ہے جس میں عورت کی حیثیت ایک باندی اور تسکین حاصل کرنے کے ذریعے سے زیادہ نہیں تھی۔۔
یہ فخر صرف اور صرف مذہب اسلام کو ہے اس نے عورت کو اس کے اصل مقام سے نوازا ہے اور ہمارے سامنے کئی عظیم عورتوں کی زندہ مثالیں ہیں جن میں خاتون جنت فاطمتہ الزہرا ہیں جو خواتین عالم کے لئیے عملی نمونہ ہیں۔ جو بہترین بیٹی، بہترین بیوی ، اور بہترین ماں ہیں ۔۔۔
ہمارے سامنے حضرت زینب کی روشن مثال ہے ، جنہوں نے یزید جیسے ظالم کے آگے کلمہ حق بلند کیا، باطل کو جھٹلایا اور حق کو زندہ رکھا۔۔
اسلام میں اگر عورت پیغمبر نہیں ہیں تو پیغمبروں کو جنم دیتی رہی ہیں ، عورتوں کو نسل انسانی کے فروغ کا ذریعہ بنا کے ہمیشہ کے لئیے عزت وتکریم بخش دی گئی۔۔
انسانی معاشرے کی تکمیل میں عورت کا اہم رول ہے اس لئے تو نپولین نے کہا تھا ،
تم مجھے اچھی مائیں دو میں تمہیں اچھا معاشرہ دوں گا ۔۔
آج ہم عورتوں کو مل کر اپنا محاسبہ کرنا ہو گا اور دیکھنا ہو گا کہ ہم اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہیں یا کھوکھلے ماڈرن ازم کا شکار ہیں، اگر ہیں تو کیوں۔۔؟؟
سلامت رہے تو سے مادر پاکباز
تیرا عزم محکم ترا سوز و ساز
تو ہی مشکلوں میں رہی کارساز
بجا تم پہ ہے اہل ملت کو ناز۔۔۔
Twitter account
@e_m_ee_