اسلام آباد کے بعد آج پاکستان کے دوسرے منظم شہر کو آباد کرنے کی طرف جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
اسلام آباد کے بعد آج پاکستان کے دوسرے منظم شہر کو آباد کرنے کی طرف جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق . پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے راوی دریا کے کنارے نیا شہر بسانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بعد آج پاکستان کے دوسرے Plannedشہر کو آباد کرنے کی طرف جا رہے ہیں۔ یہ شہر نیا لاہور ہو گا جسے منصوبہ بندی کے تحت بسایا جائے گا۔3 بیراج بنیں گے اور 5 لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی ذخیرہ ہو گا۔پانی کی سٹوریج سے لاہور کے اندر زیر زمین پانی کی کم ہوتی سطح بہتر ہو گی۔
جھیل بننے سے ECO سسٹم بہتر ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق آبی اور فضائی آلودگی کے سدباب کیلئے گرین زون بنائے جائیں گے۔
•3 بیراج بنیں گے اور 5 لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی ذخیرہ ہو گا۔پانی کی سٹوریج سے لاہور کے اندر زیر زمین پانی کی کم ہوتی سطح بہتر ہو گی۔
•جھیل بننے سے ECO سسٹم بہتر ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق آبی اور فضائی آلودگی کے سدباب کیلئے گرین زون بنائے جائیں گے۔— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 7, 2020
60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عوام کو رہائش کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔تقریبا18 لاکھ رہائشی یونٹس بنیں گے۔
راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اتھارٹی کا ایکٹ پاس ہو چکا ہے۔اتھارٹی کا چیئرمین لگا دیا گیا ہے اور بورڈ مکمل ہو چکا ہے۔اس میگا پراجیکٹ کے آغاز کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔یہ پاکستان کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے ۔یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے جسے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہماری حکومت نے قبول کیا ہے۔ان شاء اللہ اس چیلنج کو پورا کریں گے۔اس منصوبے کی راہ میں کسی رکاوٹ کوحائل نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ درائے روی کے کنارے لاہور راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد ر کرکھادیا گیا ہے جس کا سنگ بنیاد وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کیا ہے . وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 سال میں لاہور کا پانی 800 فٹ نیچے چلا گیا، پنجاب میں زرعی علاقہ کم ہوتا جا رہا ہے۔ دریائے راوی ایک نالہ بن کر رہ گیا ہے۔ اس لئے راوی اربن ڈیویلپمنٹ منصوبہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کو بچانا ہے تو راوی منصوبہ بنانا ہوگا۔ یہ منصوبہ نہ بنا تو لاہور کا حال کراچی جیسا ہو جائے گا۔ سیوریج کا پانی صاف کرکے راوی میں ڈالا جائے گا۔ راوی کے پاس بننے والے شہر کی عمارتیں اونچی بنائیں گے۔ اس منصوبے پر 50 ہزار ارب روپے لاگت آئے گی۔
راوی کنارے نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں ، وزیر اعظم