اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کےمثبت اثرات، کوروناکیسزمیں 90 فیصدکمی
باغی ٹی و ی :اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کےمثبت اثرات، کوروناکیسزمیں 90 فیصدکمی آئی ہے جس کے بعد اسلام آباد میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کم ہونے لگے،
اسلام آباد کے سیکٹرز جی7 ٹو، جی6 ون، جی6 ٹو اور جی10 فور کو آج ڈی سیل کردیا جائے گا، چاروں سب سیکٹرز کو شام تک ڈی سیل کردیا جائے گا۔واضح رہےکہ تینوں علاقوں کو 14 روز قبل کورونا کیسز میں اضافے پر سیل کیا گیا تھا۔سیکٹرجی 6 ون،جی 6 ٹواورجی 7 ٹوکوآج ڈی سیل کردیاجائےگا
ڈپٹی کمشنر کے مطابق 15 جون کو اسلام آبادمیں 635 کوروناکیسزر یکارڈ ہوئے، جب کہ گزشتہ روز اسلام آبادمیں صرف 63 کیسزسامنےآئے۔
اس کے ساتھ ہی پنجاب بھر میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کا بتدریج زوڑ ٹوٹنے لگا، گزشتہ دنوں سے یومیہ کیسز میں کمی آرہی ہے، پنجاب میں پچھلے ماہ 13جون کو 2705 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، یکم جولائی کو کم ہوکر یومیہ تعداد 761 رہ گئی، جبکہ گذشتہ روز پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 646 رپورٹ ہوئی ۔
نئے کیسز کے ساتھ صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 82669 ہوگئی ۔