اسلام آباد میں تیندوہ سڑک پر،شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے دامن کوہ کے قریب جنگل سے تیندوہ سڑک پر آ نکلا

دامن کوہ کے قریب مارگلہ کے جنگل سے تیندوہ سڑک پر آنکلا. دامن کوہ سے سے اسلام آباد جانے والے شہریوں نے تیندوے کی ویڈیو بنالی.شہری نے ویڈیو بنائی تو وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، تیندوا سڑک پر کھیلتا ،کبھی جنگل میں جاتا اور پھر واپس سڑک پر آتا نظر آیا،

اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے تیندوہ سڑک پر آنے پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا تیندوہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا ہے،جو رات کے وقت نکلتا ہے اور سڑک پر بھی آ جاتا ہے دامن کوہ اور پیرسوہاوہ جانے والے شہری رات کے وقت احتیاط کریں،

دامن کوہ سلسلہ کوہ مارگلہ کے وسط میں واقع اسلام آباد کو دیکھنے کے لیے ایک اہم سیاحتی جگہ ہے۔ یہ سطح سمندر سے تقریبا 2400 فٹ اور اسلام آباد شہر سے تقریبا 500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ یہ دارالحکومت کے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ زائرین کے لیے ایک مقبول تفریحی مقام ہے۔ یہاں بندر موسم سرما کے دوران عام طور پرنظر آتے ہیں۔ چیتے اکثر برف باری کے دوران مری کی بلند پہاڑیوں سے اترتے ہیں۔

بہادر ماں نے اپنے دو سالہ بیٹے کو چیتے کے منہ سے چھین کر بچا لیا

Leave a reply