اسلام آباد خواتین چیمبرز آف کامرس کے وفد کی شیخ رشید سے ملاقات، خواتین کے اہم مسئلے پر بات چیت
باغی ٹی وی ؛ وزیر داخلہ شیخ رشید سے اسلام آباد خواتین چیمبرز آف کامرس وفد نے ملاقات کی ہے ۔ خواتین کو اسلام آباد میں کاروباری سہولیات فراہم کرنےکے حوالے سے بات چیت ہوئی . ملاقات میں اسلام آباد میں خواتین کےلیے مختص مارکیٹ بنانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی .
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے کے لیے پالیسیاں بنائی ہیں. ترقی کے لیے خواتین کو پاکستانی معیشت میں شامل کرنا ناگزیر ہے. اسلام آباد میں خواتین کے لیے ایک مخصوص مارکیٹ قائم کررہے ہیں،حکومت نےوزیراعظم کی منظوری سے 11 لاکھ ٹن چینی برآمدکی.