جعلی پائلٹس کے لائسنس ،دو ہفتوں میں وزارت ایوی ایشن سے رپورٹ طلب

0
192
pia tyer

سینیٹ کمیٹی نے جعلی پائلٹس کے لائسنسز کے معاملے پر دو ہفتوں میں وزارت ایوی ایشن سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ مشیر ہوابازی نے کمیٹی کو بتایا کہ ایاسا نے پی آئی اے کو کلیئر کیا ہے یورپ کے لیے مئی میں فلائٹس بحال ہوجائیں گئیں ، جعلی پائلٹس کے لائسنس قانون کے تحت معطل ہوئے اور قانونی طریقہ سے ہی بحال ہوں گے ۔

جمعرات کو سینیٹ کی کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا اجلاس چیئرمین سینیٹر طاہر بزنجو کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف پیش کی گئی تحریک استحقاق کا جائزہ لیا گیا،ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ قانون اپیل کا حق دیتا ہے،کافی پائلٹس نے اپنا کیس لڑا، سات لوگوں کو ریلیف بھی ملا،کل 83 پائلٹس کا کیس تھا،50 لائسنس کینسل کرنے کا کیس کابینہ کے پاس گیا،33 لوگوں کے لائسنس معطل کئے گئے،50 میں سے 43 کے لائسنس منسوخ کئے گئے۔

سیکرٹری ایوی ایشن نے کہاکہ ایاسا نے پی آئی اے کو کلیئر کردیا،ان کی رپورٹ یورپی یونین کے ایئر سیفٹی کمیشن میں پیش کی جائے گی،مئی میں ان کی میٹنگ ہوگی،ہمیں امید ہے ہم اپنی فلائیٹس بحال کرادیں گے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ہر پائلٹ کا چھ ماہ میں ٹیسٹ ہوتا ہے،یہ بڑی زیادتی ہوئی ہے ایوی ایشن انڈسٹری کے ساتھ، چار سال ہوگئے ہیں یہ پابندی لگی ہوئی ہے،ابھی بھی ایاسا نے کچھ کلیئر نہیں کیا،مشیر ہوابازی نے کہاکہ ایاسا نے پی آئی اے کو کلیئر کیا ہے،ایاسا یہاں سے تالیاں بجا کر گیا ہے، 43 میں سے سات پائلٹس کو بورڈ نے بحال کیا گیا،معطل ہونے والوں میں سے چھ پائلٹس عدالت میں گئے ہیں، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پائلٹس کو ٹارگٹ کیاگیا،سول ایوی ایشن کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،83 پائلٹس کو بھی وہی ٹریٹمنٹ دیں جو 180پائلٹس کو دی ہے،ان پائلٹس کو بھی قانون کے مطابق بحال کرنا چاہئے۔پائلٹس کو ٹارگٹ کیا گیا، سول ایوی ایشن کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،اس معاملے کو سینیٹ میں چھ ماہ سے زیادہ ہوگئے ہیں، ان پائلٹس کو بھی قانون کے مطابق بحال کرنا چاہئے، کمیٹی نے معاملے پر دو ہفتوں میں وزارت ایوی ایشن سے رپورٹ طلب کرلی۔وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن نے کہاکہ لائسنس منسوخی بھی قانون کے مطابق ہوئی ہے، بحالی بھی قانون کے مطابق ہونی ہے.(محمداویس)

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

جعلی پائلٹ لائسنس بحال کرنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 15دن کا الٹی میٹم

دیو آنند پاکستان ایئرفورس کی تاریخ کے پہلے ہندو پائلٹ بن گئے

سینیٹر سلیم مانڈوی والا ڈی جی سول ایوی ایشن پر برہم ہو گئے،

Leave a reply