اسلام آباد ائیر پورٹ :کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی

اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی-

باغی ٹی وی : اے ایس ایف نے ابوظہبی جانے والے مسافرکے بیگ سے 4 کروڑ روپے مالیت کی ساڑھے 3 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی اے ایس ایف کے مطابق مسافر نور مال نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی، جس کی مالیت تقریباً چار کروڑ پاکستانی روپے ہے منشیات سمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

لاہور :30ھزارلیٹر جعلی شراب برآمد،مجرم گرفتار

چار ہفتے قبل بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف بیرون نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی تھی، دوران چیکنگ مسافرکے بیگ سے ساڑھے 3 کلوہیروئن برآمد کی گئی تھی مسافر جہانزیب خان پرواز ای وائے 232 کے ذریعے اسلام آباد سے ابوظہبی جانا چاہتا تھا، منشیات انتہائی مہارت سے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

پیناڈول نایاب،75 پیسے والی گولی 6 روپیہ میں

جبکہ گزشتہ روز ایکسائز ٹیم نے تھانہ چوہنگ کے علاقے میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے کیمیل سے تیار شدہ 30ھزارلیٹر جعلی شراب برآمد کر لی ملزم آصف موقع سےگرفتار ہو چکا ہے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس کنٹرول پنجاب رضوان اکرم شیروانی کی خصوصی ھدایت پر ای ٹی او ایکسائز فیصل شہزاد سندھو۔ اور الطاف چیمہ کی ھدایت پر سید قمر الحسن زیدی انسپکٹر کی سربراہی میں ہمراہ- جاوید اختر-وقاص اسلم- ریحان اعظم بخاری انسپکٹرز وکانسٹیبل سعداللہ محمد شکیل نےچوہنگ کے علاقے میں398/ swnبڑےہیوی ٹرالے کومشکوک سمجھ کر روکا تو اس سے جعلی کیمیکل مواد سے تیار شدہ30ہزارلیٹر جعلی شراب برآمد کرلی

زنا بالجبر کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر رشوت دینے والا گرفتار

استغاثہ کے لیے ملزم آصف اور ٹرالر کو تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ڈی جی ایکسائز نے نئے سال کی آمد کے موقع پر شہر بھر ناکے لگانے اور جعلی کیمیکل مواد سے تیار کرکے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے-

کیپٹل سٹی پولیس پشاور (ٹاون میں فائرنگ کا واقعہ)پولیس کے لیے معمہ اور بہت بڑا…

Comments are closed.