اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرکے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت حریت رہنماوں سید فیض نقشبندی اور سید عبداللہ گیلانی نے کی۔

بنگلہ دیش بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا ، چٹاگانگ میں ہزاروں بنگالی مسلمانوں کا کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ

مظاہرین آزادی کشمیر کے حق میں جبکہ بھارتی ظلم و جبرکے خلاف بھرپور نعرے لگائے۔

مظاہرے سے جوائنٹ سیکریٹری مرزا امتیاز احمد ، ممبر بار کونسل جواد سلیم، شائستہ تبسم ایڈووکیٹ، خلیق الرحمان صافی ایڈووکیٹ، ہما جمیل بابر ایڈووکیٹ،کلثوم رفیق ایڈووکیٹ، ایوب ارباب اور دلاور خان نے خطاب کیا۔ جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض یاسر شکیل سرانجام دیئے۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ53 روز سے کرفیو نافذ ہے اور عوام کو خوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔بچوں کے لیے اشیائے ضروریہ کی بھی شدید قلت ہو گئی ہے۔ کرفیو سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

مقررین نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کا ارتکاب کر رہی ہے۔ دریں اثناءمقررین نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ وہ ہر قیمت پر اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی مبنی بر انصاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مقررین نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں مدد کریں۔

Shares: