اسد قیصر، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کر دی گئی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔فیصلہ کے وقت اسد عمر اور شاہ محمود قریشی عدالت میں موجود تھے فیصلہ کے بعد گرفتاری کے خوف سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے دوڑ لگا دی

مقدمے میں اسد عمر ، شاہ محمو د قریشی کی درخواست ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد 250 سے 300 مظاہرین نے جی ٹی روڈ بلاک کی ،مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور پولیس پر حملہ کیا تھا،
مظاہرین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی ، اسد عمر، شاہ محمود قریشی کے کہنے پر احتجاج ہوا، مظاہرین نے پولیس کو زخمی کیا اور سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا،

تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ مظاہرین کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر احتجاج ہوا، مظاہرین کے مطابق اسدعمر اور شاہ محمود قریشی بھی احتجاج کرنے کا کہا، مظاہرین نے پولیس کو زخمی کیا، کٹس چھینیں، مظاہرین نے سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا،احتجاج کرنا آئینی حق ہےلیکن ریاست احتجاج کو محدود کر سکتی ہے ریاست کی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کا حق کسی کو نہیں،9 مئی کو ملک بھر میں پرتشدد احتجاج ہوا،پلان کے مطابق ایجنسیوں اور فوجی تنصیبات پرحملہ کیا گیا،مکمل تحقیقات کے بعد معلوم ہوگا کہ کیسے پرتشدد وقوعہ پیش آیا،اسدعمر اور شاہ محمود قریشی کے کردار واضح ہیں، دونوں رہنما پارٹی میں سینیئر عہدیداران کی حیثیت رکھتے ہیں دونوں کے ٹویٹس سے معلوم ہوتاہے کہ عوام کو ریاست کے خلاف اکسایا گیا،موجودہ صورتحال میں ضمانت منظور کرنا درست نہیں ہوگا،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے بھاگنے کی ویڈیو ٹویٹ کی اور ساتھ پیغام میں لکھا کہ ” یہ ہیں ٹکر کے لوگ ،شاہ محمود قریشی جیل بھرو تحریک میں شرکت کے لئے دوڑ لگاتے ہوئے،خان کے ٹائیگر سب سے بہادر،”

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ،شاہ محمود قریشی کیخلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کا معاملہ ،ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی ،وکیل علی بخاری کی جانب سے مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے دیئے گئے،وکیل علی بخاری کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کنفرم کرنے کی استدعا کی گئی،شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری کے دلائل مکمل ہوئے،عدالت نے پراسیکوٹر سے استفسار کیا کہ بتائیں کہ ملزم کا 109 میں کیا کردار ہے، پراسیکوٹر زاہد آصف نے کہا کہ ایک ٹویٹ ہے شاہ محمود قریشی کا جس میں ان نے کہا نکلو پاکستان کی خاطر،شاہ محمود قریشی کیخلاف میٹریل موجود ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آئی او صاحب بتائیں کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے خلاف کیا ثبوت ہے،پراسیکوٹر زاہد آصف نے کہا کہ اسد عمر کا اسلام آباد حلقہ ہے اور یہاں ان کے چاہنے والے ہیں اور ان کہ کہنے پر نکلے،

کیس میں شریک ملزم خان بہادر عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکوٹر زاہد آصف کی جانب سے خان بہادر کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ خان بہادر موقع پر موجود تھے،خان بہادر سے کیس میں مزید انویسٹیگیشن کرنی یے،پراسیکوٹر زاہد آصف کی جانب سے مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے دئیے گئے پراسیکوٹر زاہد آصف کی جانب سے اسد عمر کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسد عمر کیخلاف کوئی ریکارڈ نہیں ہے تو انکی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کیسے کر سکتے ہیں آپ پروفیشنل وکیل ہیں اور اس طرح کی بات آپ کر رہے ہیں ،پراسیکوٹر زاہد آصف نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اتنے خوش کیوں ہو گئے ہیں ،جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ میں نے سمجھا آپ نے دلائل مکمل کر لئے،

دوران سماعت شاہ محمود قریشی روسٹرم پر آ گئے، شاہ محمود قریشی نے عدالت میں کہا کہ میرا کلپ نکالیں اور سنیں،میں نے کہا کہ پرامن رہ کر احتجاج کرنا ہے جو آئین مجھے اجازت دیتا ہے،میں نے کہا کسی سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچانا ،

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ،اسد عمر فیصلہ دوبارہ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پہنچ گئے ،اسد عمر نے جج طاہر عباس سپرا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب فیصلہ کب سنائیں گے ؟ جج نے کہا کہ تین بجے ہم فیصلہ سنائیں گے، اسد عمر نے سر پکڑ کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری چار بجے کی فلائٹ ہے لگتا ہے اب اور فلائٹ لینی ہوگی،کیا یہ ممکن ہے کہ میں یہاں سے چلا جاؤں یا فیصلے کے وقت موجود ہونا ضروری ہے ،جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا فیصلہ سناتے ہوئے موجود ہونا ضروری ہے، اسد عمر نے کہا کہ سر آپ لوگوں کی ہمت ہے کہ یہاں پر گرمی میں کیسز سن رہے ہیں،جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچپن میں سنتے تھے کہ اللہ کہچری اور ہسپتال سے بچائے وہ اسی تناظر میں کہا گیا،اسد عمر نے کہا کہ نئی بلڈنگ میں حالات بہتر ہوں گے ، اسد عمر دوبارہ کہچری سے روانہ ہو گئے

190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

Shares: