سب انسپکٹر اسلم گل شہید کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے تمام شواہدوں کی روشنی میں قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو سزائے موت کی سزا سنا دی ،آئی جی اسلام آباد نے تفتیشی ٹیم کو شاباش دی اورنقد انعامات کا اعلان کیا۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے سب انسپکٹر اسلم گل شہید پولیس لائن موڑ پرٹریفک ڈیوٹی پر موجود تھے کہ گاڑی میں سوار ڈکیتوں نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر شہید سب انسپکٹر نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے انکا تعاقب کیا،کہ ملزمان کی فائرنگ سے اسلم شہید موقع پر شہید ہوگئے، ملزمان کیخلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ نمبر85/20زیر دفعہ 302/394تعزیرات پاکستان درج کیا گیا،
پولیس ٹیم نے تمام ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے تینوں ملزمان اجمل خان ،مصطفی اور ذبیح اللہ کو گرفتار کر کے ٹھوس شہادتوں اور ثبوتوں کی بناء تفتیش عمل میں لائی اور مقدمے کا چالان مجاز عدالت میں پیش کیا جہاں مقدمے کا مکمل ٹرائل ہوا اور آج معزز عدالت نے تینوں ملزمان کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے سزائے موت سنائی ،آئی جی اسلام آبا دڈاکٹر اکبر ناصرخاں نے تفتیشی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی اور نقد انعامات کااعلان کیا۔
عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف