اسلام آباد کی ضلع کچہری ،واک تھروگیٹس،سی سی ٹی وی سب خراب

0
37
court

اسلام آباد کی ضلع کچہری کی سیکیورٹی صورتحال سامنے آئی ہے

اسلام آباد سیشن جج نے رجسٹرار ہائیکورٹ کو سیکورٹی کے حوالہ سے رپورٹ بھیجی ہے،رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کچہری کے واک تھرو گیٹس سی سی ٹی وی کیمرے ، ایل ای ڈیز سب خراب ہیں،ڈپٹی کمشنر آفس اسپیشل برانچ اہلکاروں کی تعیناتی کے لیے تیار نہیں ، عدالت، سائلین ، وکلا کو سیکیورٹی فراہمی اسلام آباد انتظامیہ ، چیف کمشنر کی ذمہ داری ہے ، چیف کمشنر اسلام آباد انتظامات کرنے میں ناکام رہے ہیں اسلام آباد انتظامیہ کے انتظامات نہ کرنے سے کچہری احاطہ میں سیکیورٹی صورتحال مناسب نہیں ،آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی جائے کچہری کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کریں.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014 میں دہشت گرد حملے کے بعد ضلع کچہری میں رینجرز تعینات کی گئی تھی ، سیشن ججز کو بغیر بتائے ضلع کچہری سے رینجرز واپس لے لی گئی کچہری کی حدود میں نصب تمام سی سی سی ٹی وی کیمرے ٹھیک کام نہیں کر رہے ، سی سی ٹی وی روم میں پڑے ایل ای ڈیز اور یو پی ایس عرصے سے خراب ہیں

پرویز الہی کیلئے لڑکیوں کی سپلائی، شراب کی بوتلیں، اہم ثبوت مل گئے،ا

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

Leave a reply