شہر اقتدار منشیات فروشی کی آماجگاہ بن گیا،بھاری مالیت کی ہیروئن برآمد
اسلام آباد: :ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ ترنول پولیس پارٹی کی بڑی کارروائی ،منشیات سمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی، منشیات سمگلر گرفتار۔
منشیات سمگلر سعید گل کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی 40 کلوگرام کے قریب ہیروئن برآمد،مخبر نے اطلاع دی کہ اسلام آباد میں بڑی مقدار میں ہیروئن سپلائی کی جاری ہے،ایس پی صدر زون نے فوری طور ڈی ایس پی صدر سجاد حیدر شاہ اور ایس ایچ او تھانہ ترنول رشیداحمد، سب انسپکٹر محمد خان مروت معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی
پولیس ٹیم نے پرانا ٹال پلازا موٹر وے پرناکہ بندی کرکے متعلق گاڑی کی تلاش شروع کردی ، گاڑی نمبری LEA 5437 پولیس ناکہ کے نزدیک پہنچی تو ملزم نے گاڑی کی رفتار بڑھا لی ،پولیس پارٹی نے گاڑی کا تعاقب شروع کردیا تیز رفتاری کی وجہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگی
گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں ہیروئن کے پیکٹ برآمد ہوئے ،سعید گل نامی سمگلر گرفتار کرکے منشیات کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا ہے ہیروئن کے پی کے سے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی سپلائی کی جارہی تھی
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ،آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش کے ساتھ انعامات کا اعلان کیا