سول ایوی ایشن کے ملازمین کی پنشن،مراعات ، فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
سپریم کورٹ، سول ایوی ایشن کے ملازمین کی پنشن اور مراعات کا معاملہ ،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پنشنرز کے حق میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے دیے گیے عبوری فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
ڈی جی سول ایویشن نے ملازمین کی پنشن اور مراعات سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میرٹ سے ہٹ کر فیصلہ کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے سول ایویشن اتھارٹی کے سروس کے قواعد کو مدنظر نہیں رکھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کے پہلو کو نہیں جانچا،
سول ایوی ایشن کے تقریباً ڈیرہ ہزار متاثرہ ملازمین نے مرعات اور پینشن کے حصول کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ،ہائیکورٹ نے درخواستوں کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ ایوی ایشن کے سروس معاملات ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں
ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت
قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت