اسلام آباد، گھروں میں نوکری تلاش کرکے انوکھا کام کرنے والا گینگ گرفتار

اسلام آباد،ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی کاروائی،گھریلو ملازمین بن کر وارداتیں کرنے والے گینگ کی تین کس ملزمات اور ایک کس ملزم گرفتار کر لیا گیا

ملزمات و ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ رولیکس گھڑی، طلائی زیورات و دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئیں ،ملزمات میں صبا عرف زاہدہ، فوزیہ، طاہرہ اور ملزم عنایئت علی شامل ہیں،کاروائی ڈی ایس پی سی آئی اے کی نگرانی میں اے ایس آئی راناتسنیم، اے ایس آئی بشارت عثمان معہ جوانوں نے کی،

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمات و ملزم نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا، ملزمات و ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمات گھروں میں نوکری تلاش کرتیں پھر ملازمہ بن کر گھریلو کام کاج کے دوران گھریلو اشیاء چوری کر کے فرار ہوجاتیں،آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے سی آئی اے ٹیم کو شاباش دی.

Comments are closed.