وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون کی عزت لوٹ لی گئی
واقعہ جی 6 کے علاقے میں پیش آیا، غیر ملکی خاتون کو نامعلوم افراد نے رسیوں سے باندھا اور اسکے ساتھ جنسی زیادتی کی بعد ازاں جی 6 کے علاقے میں خاتون کو پھینک کر فرار ہو گئے، واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس موقع پر پہنچی،خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان مجھے ایک مقام پر 5 روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی عمر 28 برس ہے اور اسکا تعلق بیلجیئم سے ہے،متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا ہے،خاتون چھ ماہ قبل پاکستان آئی تھی.