اسلام آباد ہائیکورٹ،اشتہاری ملزم پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد،گرفتاری کا بھی حکم

0
37
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اشتہاری ملزم محمد اعظم خان پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا اور گرفتاری کا حکم بھی دے دیا

عدالت نے اشتہاری و سزا یافتہ مجرم کی اپنے خلاف مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ ملزم کی جانب سے اپنے خلاف مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کی گئی، ملزم کی جانب سے 2023 میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی تھی جو اب بھی زیر التوا ہے، ملزم نے موجودہ درخواست میں گزشتہ درخواست کے التوا میں ہونے کو خفیہ رکھا، حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں درخواستیں ایک ہی وکیل کے ذریعے دائر کی گئیں،2023ء کی درخواست میں ملزم نے 16 مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا، موجودہ درخواست میں ملزم نے صرف دو مقدمات میں ملوث ہونے سے متعلق آگاہ کیا، انصاف کے طلبگار کو بے داغ ہو کر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہیے، درخواست گزار کی جانب سے حقائق چھپانا ہی درخواست کے مسترد ہونے کے لیے کافی ہے، قانون سے بھاگنے والا اپنے حقوق کھو دیتا ہے، جس میں عدالت سے رجوع کا حق بھی شامل ہے۔

تحریری حکمنامے میں عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے متواتر درخواستیں دائر کر کے قانون کا غلط استعمال کیا ہے، درخواست گزار نے جان بوجھ کر حقائق چھپا کر اپنے حق میں فیصلہ لینے کی کوشش کی، درخواست گزار کو دو ماہ میں 25 ہزار روپے کا جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا جاتا ہے، حکم نامے کی کاپی اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے احکامات کے ساتھ آئی جی اسلام آباد کو بھجوائی جائے، ہم آہنگی کا فقدان اور کامل معلوماتی نظام نہ ہونے کے باعث انصاف کے نظام کا غلط استعمال کیا جاتا ہے، درخواست گزار کی جانب سے اشتہاری ہونے کو چھپایا گیا، عدالت بھی تعین نہ کر سکی، یہی وجہ ہے کہ درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، ایسی معلومات کے لیے ایک کامل معلوماتی نظام بنایا جائے جس میں ریئل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ ہو، رجسٹرار اور ممبر انسپیکشن ٹیم تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے معلوماتی نظام کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیں۔

خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

Leave a reply