اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے وکلاء کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی ، مظہر جاوید ایڈووکیٹ کے خلاف توہین عدالت نوٹس پر سماعت کی گئی ، سماعت اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے کی،اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے وکلاء کو شوکاز نوٹس پر سماعت ہوئی
اسٹیٹ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئی ، جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے کہا کہ توہین عدالت کے کیسز مختلف بنچز میں زیر سماعت تھے، اب تقریبا ایک بنچ میں کلب ہو رہے ہیں، بعد میں مناسب حکم جاری کرتا ہوں،