اسلام آباد ہائیکورٹ کا کلیکٹر کسٹم کو درآمد شدہ پرانے آٹو پارٹس کے کنٹینرز چھوڑنے کا حکم

فنانس ایکٹ 2023 میں ترمیم کا غلط عمل درآمد ہو رہا ہے
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلیکٹر کسٹم کو درآمد شدہ پرانے آٹو پارٹس کے کنٹینرز چھوڑنے کا حکم دے دیا

عدالت نے اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر کئی ماہ سے روکے کنٹینرز چھوڑنے کا حکم دیا،عدالت نے حکم دیا کہ تمام کنٹینر بجٹ سے پہلے رائج ڈیوٹی ٹیکسز اور جرمانے کے تحت کلئیر کریں ، جرمانہ ترمیمی فنانس ایکٹ 2023 سے پہلے کے مطابق ہو جو 20 ہزار سے زائد نا ہو ، 20 ہزار سے زائد کی صورت میں پٹشںر پوسٹ ڈیٹ چیک ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کرائے ، آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے 14 پٹشنرز کی جانب سے وکیل عدنان حیدر رندھاوا نے کیس کی پیروی کی .جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تین صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کیا ،عدالت نے چیئرمین ایف بی آر سمیت وفاقی سیکرٹریز کو آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کی ہدایت کردی ،عدالت نے سیکرٹری کامرس اور سیکرٹری انڈسٹری ڈویثرن کو بھی میٹنگ میں شامل ہونے کی ہدایت کر دی،

عدالت نے کہا کہ ممبر کسٹم پالیسی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہو ،آئندہ سماعت سے قبل آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ پیش رفت سے آگاہ کریں ،ایف بی آر سمیت دیگر فریقین 24 اکتوبر سے قبل پیراوائز کمنٹس جمع کرائیں ، اگر آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ سے حل نا نکلا تو عدالت کیس کا فیصلہ کرے گی ، درخواست گزار کے مطابق کئی سال سے پٹشنرز آٹو پارٹس امپورٹ کا کاروبار کر رہے ہیں ،درخواست گزار نے بتایا امپورٹ ڈیوٹی ، جرمانہ ، ٹوکن پینلٹی کے بعد عمومی طور سامنا چھوڑ دیا جاتا ہے ،درخواست گزار کے مطابق آٹو پارٹس کی امپورٹ اگر ممنوع ہو جائے تو ریپئیر پرائس بڑھنے سے معیشت پر اثرات ہوں گے ،درخواست گزار کے مطابق ٹوکن کی بجائے فل پینلٹی ترمیم سے امپورٹ کی ٹریڈ ناممکن ہو جائے گی ، درخواست گزار کے مطابق فنانس ایکٹ 2023 میں ترمیم کا غلط عمل درآمد ہو رہا ہے ، درخواست گزار نے بتایا ترمیم سمگلنگ کی روک تھام کے لیے تھی امپورٹ کی ٹریڈ ختم کرنے کے لیے نہیں ، درخواست گزار کے مطابق فنانس ایکٹ ترمیم کا ماضی پر اطلاق بھی نہیں ہو سکتا ،

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

Comments are closed.