اسلام آباد:انصاف یوتھ ونگ مرکزی گورنگ کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد:(نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ مرکزی گورنگ کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر مولا بخش سومرو کی زیر صدرارت مرکزی آفس اسلام آباد میں جاری،
مرکزی جنرل سیکرٹری محمد عارف رند نے اجلاس کی باقاعدہ کاروائی شروع کی سب سے پہلے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری داؤد شاہ نے تلاوت کلام پاک پیش کیا جس کے بعد اجلاس کی باقاعدہ آغاز کیا گیا
باغی ٹی وی کی تفصلات کہ مطابق اجلاس میں مرکزی سینئر نائب صدر اختر گل ، مرکزی نائب صدر شفع جان ، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ساجد علی ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری امجد عالم خان ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کاشف کمال، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ مزمل حسن، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری داؤد شاہ کاکڑ، مرکزی فنانس سیکرٹری سلمان مرزا نے شرکت کی جس میں موجود نا ہونے والے عہدہ داروں نے ویڈیو کال کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ایجنڈوں پر عمل کرتے ہوئے مرکزی گورنگ کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے بہت اہم فیصلے اور انصاف یوتھ ونگ کی تعمیر و ترقی کیلئے بہترین فیصلے پر تفصیلی تبادلہ خیال ۔