اسلام آباد کے بڑے ہسپتال میں ایک اور ڈاکٹر میں کرونا کی تشخیص، طبی عملے نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولی کلینک ہسپتال کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈاریکٹر ڈاکٹر فاروق اختر کی غلط پالیسیاں۔ پولی کلینک ہسپتال کے تیسرے ڈاکٹر عابد شاہ میں بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔
ہسپتال کے مریض ، ڈاکٹرز اور تمام عملہ اپنے اپ کو کورونا کا مریض سمجھنے لگے،ڈاکٹر فاروق اختر نے بروقت او پی ڈی سروس بند نہ کی،جس کی وجہ سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہو گیا
پولی کلینک ہسپتال کے تیسرے ڈاکٹر عابد شاہ میں بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ،اس سے قبل ڈاکٹر سرور اور ڈاکٹر امتیاز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے
ہسپتال انتظامیہ ، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف نے وزیراعظم عمران خان، ظفر مرزا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،ایمرجنسی اسٹاف نے ماسک، کٹس نے ملنے پر ڈیوٹی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسٹاف نے شکوہ کیا ہے ڈاکٹر فاروق اختر نے من پسند افراد کو کٹس اور این نائنٹی فائیو ماسک دیا، اسٹاف نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے بھی بیوی اور بچے ہیں تحفظ دیا جائے،
ڈاکٹر سرور ملک جن کا تعلق استور کے دور افتادہ علاقہ میر ملک سے ھے اور اسلام آباد پولی کلینک میں بطور شوگر سپیشلسٹ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں. انکا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ھے.
پولی کلینک ہسپتال میں شوگر کے ماہر ڈاکٹر نے اپنا کمرہ دو دن قبل اس ڈاکٹر کے ساتھ شیئر کیا تھا جس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ، دونوں ڈاکٹروں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے ۔ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال کے ہاسٹل کو سیل کر دیا گیاہے جبکہ وہاں رہنے والے تمام ڈاکٹروں کو قرنطینہ کر دیا گیاہے ۔
دوسری جانب پولی کلینک اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے شعبے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولی کلینک کی شام کی او پی ڈی سروس بند کردی گئی ہے۔ زیر علاج بیشتر مریضوں کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شدید نوعیت کے بیمار مریضوں کو زیر علاج رکھا جائے گا۔پولی کلینک میں مزید مریضوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، شعبہ ایمرجنسی میں شدید نوعیت کے مریضوں کو دیکھا جائے گا۔پولی کلینک شعبہ میڈیسن کے سربراہ گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں، متاثرہ ڈاکٹر پولی کلینک کے شعبہ میڈیسن میں ڈیوٹی کررہے تھے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کا ایک ڈاکٹر کرونا وائرس سے جاں بحق ہو چکا ہے، پنجاب کے 2 اور سندھ میں بھی ایک ڈاکٹر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے.