اسلام آباد کےعلاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

0
50

اسلام آباد کےعلاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

باغی ٹی وی : کورونا نے اپنے پاؤں پھیلانا شروع کردیے .علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا جانے لگا جس سلسلے میں اسلام آباد کے سیکٹر جی اور آئی کے 7 سب سیکٹرز میں سمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ بنی گالہ سمیت 6 علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا۔

متاثرہ علاقوں میں دکانیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ اور دفاتر بند رہیں گے جبکہ پابندیوں کا اطلاق 9 اپریل تک ہوگا۔ انتظامیہ نے ڈی ایچ او کی سفارش پر بنی گالہ، لوئی بھیر، پی ڈبلیو ڈی، ڈی ایچ اے فیز ٹو، سوان گارڈن میں مکمل لاک ڈاؤن جبکہ جی ٹین ٹو، جی ٹین تھری، جی نائن ٹو، جی الیون تھری، جی الیون ون اور آئی ایٹ تھری میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات پر نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یکم اپریل سے ہر قسم کی مارکیز اور شادی ہالز کے اندر اور باہر شادی اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں اسپورٹس ٹورنامنٹ،سوشل تقریبات،کلچرل تقریبات اور مذہبی تقریبات پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

شب برات پر اسلام آبادکےقبرستانوں میں عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی اور قبرستانوں میں میتوں کی تدفین کورونا ایس او پیز کے مطابق کی جائےگی۔

Leave a reply