مزید دیکھیں

مقبول

کورونا کیسز میں اضافہ: اسلام آباد کے مختلف علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،سیل ہونے والی گلیوں میں بڑھتے کورونا کیسز کے بارے میں گزشتہ روز ڈی ایچ او اسلام آباد نے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا-

باغی ٹی وی :اس حوالےسے اسلام آباد کی انتظامیہ نے16 گلیوں کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق،سیکٹر جی سیون ٹو کی گلی نمبر 54 اور 56 کو سیل کیا جائے گا۔

جبکہ سیکٹر آئی ٹین ٹو کی گلی نمبر 9 ، سیکٹر جی نائن ٹو کی گلی نمبر ایک، سیکٹر جی نائن ون کی گلی نمبر 34 اور 52 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون نافذ ہوگا۔

دوسری جانب سیکٹر ای الیون 4 کی گلی نمبر 11 ، سیکٹر آئی ٹین 4 کی گلی نمبر 112 ، سیکٹر جی نائن 3 کی گلی نمبر 2، 8، 10، 70، 77، 122، 125 اور 126 کو بھی سیل کیا جائے گا-

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون والے علاقوں میں غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی ہو گی۔ سیل ہونے والی تم گلیوں میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو کھلی رہنے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فوراً ہو گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا کورونا کے باعث مزید 66 افراد جاں بحق ہوگئےنیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 56 ہزار 279کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 800 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی-

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 56ہزار 641 جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 670 ہو گئی۔

واضح ہے کہ گزشتہ روز این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا پابندیوں میں 13 ستمبر تک توسیع کر دی تھی۔

جن میں میں اسلام آباد، پنجاب کے 11 شہر میں خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

سندھ میں حیدرآباد اور کراچی، آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور، گلگت بلتستان میں گلگت اور اسکردو جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی، ایبٹ آباد، سوات اور لوئر چترال شامل ہیں-

کورونا کی چوتھی لہر: ایس اوپیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27شہروں تک بڑھا دیا گیا