پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 34 رنز پر گری جب صاحبزادہ فرحان ایک چھکا اور 5 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ کراچی کنگز کے باؤلرز جلد ہی دوسری وکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے۔ کولن منرو صرف 4 رنز بنا کر 38 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ وہ حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
یونائیٹڈ کی تیسری وکٹ 103 کے مجموعی اسکور پر گری۔ اعظم خان ایک چکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں محمد نبی نے بولڈ کیا۔شاداب خان 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جب یونائیٹڈ کو جیت کے لیے صرف ایک رن درکار تھا۔کراچی کنگز کے باؤلر حسن علی نے2، محمد نبی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد یونائٹڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کی پہلی وکٹ 5 رنز پر گرگئی، ڈیوڈ وارنر 3 رنز بناکر پویلین لوٹے، کراچی کنگز کی جانب سے ٹم شیفرٹ 30، جیمز ونس 4 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پی ایس ایل 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوشش کریں گے اپنی حکمت عملی کے مطابق کھلیں جبکہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے کیونکہ وکٹ کی تیاری میں آسٹریلوی مٹی استعمال کی گئی ہے۔
آج کے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، ریاض اللہ کی جگہ سعد بیگ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیںِ ، محمد نواز اور بین ڈوارشیس کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مرکزی مسلم لیگ کی شہدا غزہ کانفرنس، قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ،حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر
مرکزی مسلم لیگ کی شہدا غزہ کانفرنس، قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ،حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر