اسلام آباد:تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر کی گرفتاری کے لئے کھوکھر ہاؤس پر چھاپہ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی مشہورشخصیت مرحوم تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ پولیس نے کھوکھرہاوس پر چھاپہ مارا ہے
فرخ کھوکھر چھاپے کے وقت ڈیرے پر موجود نہ تھا، پولیس ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہیں۔ کسی بھی شخص کو کسی شہری کی جائیداد پر قبضے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس نے قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہےقبضہ مافیا اور ان کے کارندوں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے جڑواں شہروں میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے مرحوم تاجی کھوکھر کے صاحبزادے فرخ کھوکھر کے خلاف شہری کے پلاٹ پر قبضہ کرنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں نیا مقدمہ درج تھا۔
پولیس نے اسی کیس میں مبینہ طور پر تفتیشی آفیسر کو ساڑھے تین لاکھ روپے رشوت دینے کی کوشش کرنے پر فرخ کھوکھر کے دست راست واجد عباسی کو رشوت کی رقم سمیت گرفتار کرکے ایک اور مقدمہ درج کیا تھا
دونوں مقدمات 20 جولائی 2021ء کو تھانہ ائیرپورٹ راولپنڈی میں درج کئے گئے۔ کرنل امان اللہ روڈ بہارہ کہو کے رہائشی راؤ محمد رمضان نامی شہری نے پولیس تھانہ ائیر پورٹ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ میں نے اپنے چھوٹے بھائی راؤ محمد عرفان جوکہ سعودی عرب میں مزدوری کرتا ہے کے ساتھ مل کر 3 نومبر 2020ء کو چھ مرلے پلاٹ واقع شاہین ٹاؤن گلی نمبر آٹھ موضع گنگال راولپنڈی میں مسمی راجہ عبدالقیوم ولد راجہ عاشق علی سے بذریعہ رجسٹری کروا کر 36 لاکھ روپے میں خریدا اور قبضہ لیا۔
تقریباً چھ ماہ تک پلاٹ کا قبضہ ہمارے پاس رہا،ایک ماہ قبل میں اپنے پلاٹ پر گیا تو دیکھا کہ مین گلی جو میرے پلاٹ کے ساتھ ملحقہ تھی وہاں سیمنٹ بلاک کی دیوار بنی ہوئی ہے اور میرے پلاٹ پر کسی نے دیوار لگاکر قبضہ کرلیا ہے۔ پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ فرخ کھوکھر ولد امتیاز کھوکھر عرف تاجی کھوکھر نے میرے پلاٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔
مدعی کا کہنا تھا کہ میں نے فرخ کھوکھر سے بات کی تو اس نے کہاکہ اگر دوبارہ یہاں آئے تو زندہ نہیں جاؤ گے میں تمہیں اور تمہارے بھائی رضوان کو جان سے مار دوں گا۔ میں دوبارہ پلاٹ پر گیا تو وہاں سات آٹھ نامعلوم مسلح افراد بیٹھے ہوئے تھے۔ میں ڈر کی وجہ سے واپس آگیا ۔ ہم غریب لوگ ہیں۔
ہم دونوں بھائیوں نے اپنی جمع پونجی لگاکر پلاٹ خریدا تھا تاکہ اس پر مکان بناسکیں لیکن پلاٹ پر فرخ کھوکھر اور اس کے ساتھیوں نے قبضہ کرلیا ہے۔ ائیرپورٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 1100/21 بجرم 506 ضمن ٹو، 440/447/511/148/149 کے تحت درج کرلیا۔
اس ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ائیرپورٹ پولیس نے فرخ کھوکھر کے دست راست واجد محمود عباسی کے خلاف مقدمہ نمبر 1102/21 بجرم 162 ت پ درج کیا۔ یہ مقدمہ سب انسپکٹر راجہ محمد عثمان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا
اور پھربالآخراسلام آباد پولیس نے دل بڑا کرکے تاجی کھوکھر کے بیٹے کے گھرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہےہیں