مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کے گھیراؤ کا پروگرام بنا رہے ہیں انکی جماعت کے رکن اسمبلی نے بلوچستان میں دھرنا دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے رکن بلوچستان اسمبلی زاہد ریکی ن نے بلوچستان میں دھرنا دے دیا ہے، جے یوآئی کے رکن اسمبلی نے سی پیک روٹ پر دھرنا دے دیا ،رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ان کے حلقے کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں ،اپوزیشن میں ہونے کی وجہ سے میرے حلقے کے کام نہیں ہو رہے حالانکہ میرا حلقہ پسماندہ ترین حلقہ ہے
حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟
زاہد ریکی نے بلوچتسان کے علاقہ بسیمہ میں سی پیک کے تحت بننے والی سڑک پر دھرنا دیا، اس دوران جے یو آئی کے ایک درجن سے زائد کارکنان بھی موجود تھے، سڑک پر پتھرڈال کر رکن اسمبلی اپنے کارکنان کے ساتھ بیٹھ گئے اور کہا کہ مطالبات کی منطوری تک دھرنا جاری رہے گا
حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی
کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا








