اسلام آباد کی جانب مارچ کب ہو گا، مولانا فضل الرحمان نے سب کو دعوت دے دی

0
60

جمعیت علماء اسلام کےامیر مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ عید کے بعد اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ رمضان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے فیصلہ کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس ہو تی ،جس میں آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اے پی سی کے علاوہ قومی سطح کا مارچ ہماری جماعت کرے گی جس میں دیگر تمام پارٹیوں کو خوش آمدید کہا جائے گا. مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی نظریاتی شناخت، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ،مہنگائی کے طوفان کے خلاف ماضی میں کئے گئے ملک گیر ملین مارچ کاسلسلہ جاری رہے گا .

واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلاول زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

Leave a reply