اسلام آباد کے معروف مال کے مالک وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی مقرر

0
32
buzdar

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی کابینہ میں اضافہ کر دیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے اسلام آباد کی اہم کاروباری شخصیت کو اپنا معاون خصوصی بنا لیا

چیئرمین پنجاب بورڈ تنویر الیاس کو وزیراعلیٰ کا ا سپیشل اسسٹنٹ تعینات کردیا گیا،تنویر الیاس کو بطور اسپیشل اسسٹنٹ برائے سرمایہ کاری، تجارت اور کاروبار تعینات کیا گیا

اسلام آباد کے معروف مال سینٹورس کے مالک سردار تنویر الیاس پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین کی حثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔قبل ازیں نگران وزیربھی رہے۔

رواں برس ماہ جنوری میں راولپنڈی کی ایک عدالت نے چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ ومالک سنٹورس سردارتنویرالیاس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ،عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سردارتنویر الیاس نے تاج ریزیڈنشیا کیلیے شہری کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا اور تعمیرات مسمار کیں۔

ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد نے سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلیے تھانہ نصیر آباد کواحکا مات جاری کر د ئیے ،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ چئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ و مالک سنیٹورس سردار تنویر الیاس نے کچھ عرصہ قبل تاج ریذیڈنشیا کے نام پر بابر محمود نامی شہری کی دو کنال اراضی پر قبضہ کرکے تعمیرات مسمار کر دیں

جس پر شہری نے سردار تنویر الیاس کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف متعلقہ تھانے میں متعدد درخواستیں دیں لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا،ل پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کی وجہ سے متاثرہ شہری نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے وکیل سید عمر سہیل شاہ کے زریعے باقاعدہ عدالت میں پیش ہوکر روبرو عدالت اپنی داد رسی و حصول انصاف کیلیے سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کی اور پولیس کی کوتاہی پرشکایت کی.

 

معروف مال سینٹورس کے مالک نے اخبار بند کر دیا، اسلام آباد کے صحافیوں کا بھرپور احتجاج، بڑا مطالبہ کر دیا

Leave a reply