اسلام آباد میں 100 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں 109 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف ہوا ہے۔
باغی ٹی وی : قومی اسمبلی اجلاس میں اسلام آباد میں قانونی اور غیر قانونی رہائشی اسکیموں کی تفصیلات پیش کی گئیں وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں منظور کردہ ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 47 ہے جب کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 109 ہے۔
ہاؤسنگ پراجیکٹس کو ٹی وی پرتشہیری مہم چلانے سے قبل این او سی حاصل کرنا لازمی قرار
وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد کے زون 4 میں سب سے زیادہ 77 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں، زون 2 میں پانچ اور زون 27 میں 27 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کیےگئے تحریری جواب کے مطابق اسلام آباد کے زون فائیو میں قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 23 ہے، زون ٹو میں 12 اور زون فائیو میں 23 قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں تاہم غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے آغاز کی تاریخ اور اسپانسرز کے نام دستیاب نہیں ہیں۔
دوسری جانب پیمرا اتھارٹی نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ان سے متعلقہ پروجیکٹس کے اشتہارات ٹی وی چینلز پر نشر ہونے سے متعلق TV Broadcast Regulationsمیں ترمیم کی منظوری دی۔
نئی ریگولیشنز کے تحت ملک بھر کے تمام ہاؤسنگ پراجیکٹس کو ٹی وی چینلز پر تشہیری مہم چلانے سے بیشتر پیمرا سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہو گا۔ تمام ہاؤسنگ پراجیکٹس پر لازم ہو گا کہ وہ متعلقہ Development Authorityسے این او سی لینے اور تمام قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد پیمرا سے رجوع کریں گے۔
مزید برآں بغیر این او سی ہاؤسنگ پراجیکٹس کا اشتہار چلانے پرٹی وی چینلزکے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔