اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز مارگلہ ایف 7 میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 7 ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل اسکول ایف 6/4 میں بھی 8 مثبت کورونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ضعیم ضیا نے درج بالا دونوں تعلیمی اداروں کو فوری طور پر سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا اور ہدایت کی ہے کہ متاثرہ لوگوں سے رابطے میں رہنے والے افراد فوری طور پر 14 روز کے لیے قرنطینہ کرلیں۔

کورونا کے بڑھتے کیسز : پنجاب میں31 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ ، نوٹیفیکشن جاری

ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے مثبت کیسز اور شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ شخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ضرورت پڑی توراولپنڈی میں موجود ہولی فیملی کو مکمل کورونا اسپتال میں تبدیل کر دیں گے انہوں نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور اسپتال میں نئی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

گورنر پنجاب نے شہریوں کوکورونا کی دومختلف خوراکیں لگوانے پراین سی او سی سے وضاحت مانگ لی

اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اسپتال میں جدید سہولت کے ساتھ کورونا وارڈ قائم کر دیا گیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو پورے ہولی فیملی کو کورونا اسپتال میں تبدیل کر دیں گے کورونا وارڈ کے لیے 20 نئے وینٹی لیٹرز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے فراہم کیے ہیں۔

Shares: