اسلام آباد، ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ مارگلہ پولیس کی کارروائی۔
گاڑیوں کی صفائی کے بہانے سے گاڑی سے چوری کرنے والا قاسم نامی ملزم گرفتار کر لیا گیا

ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 41 ہزار روپے برآمدکر لیے ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

کارروائی ڈی ایس پی مارگلہ عابد اکرام کی نگرانی میں ایس ایچ او مارگلہ عاصم زیدی معہ ندیم طاہر ایس آ ئی و ٹیم نے کی۔ڈی آئی جی آپریشنز وایس ایس پی آپریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

Shares: