اسلام آباد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

0
51

آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ سب انسپکٹر لیاقت علی آج صبح بھارہ کہو میں فائرنگ سے شہید ہوئے،

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ سب انسپکٹر لیاقت علی شہید نے ایک بیٹا، تین بیٹیاں چھوڑیں سب انسپکٹر لیاقت علی شہید کا تعلق گا وں سوہاں سے ہے، واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں فائرنگ سے سب انسپکٹر لیاقت علی شہید ہو گئے-باغی ٹی وی : سلام آباد میں تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ میں گاڑی پر سوار ملزمان نے ایک شہری پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، گشت پر موجود لیاقت علی سب انسپکٹر اور جوانوں نے ملزمان کا تعاقب کیا جس پر ملزمان نے پولیس ٹیم پر بھی فائرنگ کردی۔

اسلام آباد: درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ،ایک گرفتار

فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر لیاقت علی شہید جب کہ ایک ملزم زخمی ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا جب کہ پولیس ٹیموں نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

واقعے کا آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

اسلام آباد: فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،ملزمان فرار

قبل ازیں تھانہ کھنہ کے علاقے لہتراڑ روڈ پرصنم چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا اور ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ڈکیت گینگ ڈکیتوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس ذرائع کےمطابق ہلاک ڈاکو شناخت پرویز اور زخمی کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو راولپنڈی میں ڈکیتیوں کے دوران قتل، اقدام قتل سمیت سنگین جرائم کی 24 وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ زخمی ڈاکو محمد آصف نے ڈکیتی کی 3 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ڈکیت گروہ کا اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ متعدد واردتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

بلا ول بھٹواسلام آباد کی فکرمیں کراچی والوں کوبھول گئے،امن وامان ناپید،دستی بم…

Leave a reply